14

جزائر نیوکالیڈونیا میں شدید نوعیت کے 2زلزلے، سونامی وارننگ

فرانس(فری ہینڈ نیوز)فرانس کے زیر انتظام جزائر نیوکالیڈونیا میں 7 اعشاریہ 6 اور 6 اعشاریہ 6 شدت کے دو زلزلے ریکارڈ کیے گئے ہیں، زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔غیر خبر ایجنسی کے مطابق فرانسیسی زیر انتظام جزائر نیو کالیڈونیا میں 7.6شدت کازلزلہ آیا جس کے بعد سونامی وارننگ جاری کر دی گئی۔حکام نے سونامی وارننگ کے جاری ہونے کیبعد ساحلی علاقوں سے عوام کو انخلاء کی ہدایات جاری کر دی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ عوام سمندر سے 300 میٹر دور محفوظ مقام پر چلے جائیں۔دوسری جانب پیسیفک سونامی سینٹر کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد سونامی کی لہریں مشاہدے میں آئی ہیں۔پیسیفک سونامی سینٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ سمندرمیں اٹھنے والی لہریں 3 میٹر اونچی ہو سکتی ہیں، ان دونوں زلزلوں سے فی الحال کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں