15

روس نے سردجنگ معاہدے کی خلاف ورزی کے امریکی الزامات مسترد کردیئے

روس(فری ہینڈ نیوز)روس نے سردجنگ کے معاہدے کی خلاف ورزی سے متعلق امریکی الزامات کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ترجمان روسی وزارت خارجہ ماریا زخارووا کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے بے بنیادالزامات دہرائے جارہیں،امریکا نے الزامات کے کوئی ثبوت پیش نہیں کئے، انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئرفورس ٹریٹی عالمی استحکام اور سکیورٹی کیلئے بنیادی جز ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا ٹریٹی سے علیحدگی چاہتاہے جس کیلئے وہ حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کررہاہے۔واضح رہے کہ امریکی وزیرخارجہ نے روس پر انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئرفورس ٹریٹی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں