13

کے ایم سی کا سندھ حکومت سے مالی امداد کا مطالبہ

کراچی(فری ہینڈ نیوز)کراچی میں جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن میں گرائی گئی دکانوں اور دیگر تعمیرات کے لئے کے ایم سی نے سندھ حکومت سے مالی امداد کا مطالبہ کردیا۔سپریم کورٹ کے احکامات پر گزشتہ ماہ کے آغاز سے کے ایم سی نے تجاوزات کے خلاف آپریشن تو شروع کردیا لیکن اب یہ آپریشن مالی معاونت نہ ہونے کے باعث خطرے میں پڑتا دکھائی دے رہا ہے۔جن علاقوں میں آپریشن کیا گیا وہاں آج بھی ملبہ موجود ہے ، ملبہ اٹھانے کیلئے کے ایم سی نے سندھ حکومت سے مدد مانگ لی ہے اور اس ضمن میں میٹروپولیٹن کمشنرڈاکٹر سیف الرحمان نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور سیکرٹری فنانس سے 20 کروڑ روپے کے فنڈز طلب کیے ہیں۔کے ایم سی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مطلوبہ رقم فراہم کی جائے تاکہ ملبہ اٹھانے ، فٹ پاتھوں اور سڑکوں کی مرمت اور دیگر تزئین و آرائش کے کاموں کو کیا جاسکے۔واضح رہے کہ یہ رقم صرف صرف اولڈ سٹی ایریا اور ضلع جنوبی کے لئے مانگی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں