12

مظفر گڑھ ،شوگر ملز کی بندش کیخلاف جمشید دستی کا دھرنا

مظفرگڑھ(فری ہینڈ نیوز)مظفر گڑھ میں شوگر ملوں کی بندش کے خلاف جمشید دستی کی قیادت میں عوامی راج پارٹی کی جانب سے احتجاجی دھرنا دیا گیا۔شوگر ملیں نہ کھلنے پر کچہری چوک پر جمشیددستی کی قیادت میں عوامی راج پارٹی نے احتجاجی دھرنا دیا،دھرنے میں کاشتکاروں اور پارٹی کارکنوں نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی، چوہدری عامر کرامت و دیگر کا کہنا تھا کہ شوگر ملز تاحال نہ کھلنے پر گنے کے کاشتکاروں کو بھاری مالی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔جمشید دستی نے الٹی میٹم دیا کہ اگر 4 روز میں شوگر ملیں نہ کھولی گئیں تو پل چناب سمیت تمام سڑکوں پر دھرنے دئیے جائیں گے۔عوامی راج پارٹی کے جمشیددستی نے مطالبہ کیا کہ کسانوں کے گنے کی فصل کے سابقہ واجبات بھی ادا کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں