14

خرم مونٹیسوری میں ہیں، بڑے ہوکر سیکھ جائیں گے‘وسیم اختر

کراچی(فری ہینڈ نیوز)میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ خرم شیرزمان مونٹیسوری میں ہیں ابھی بڑے ہوں گے تو سیکھ جائیں گے، یہ وہ لوگ ہیں جن کے پاس کوئی کام نہیں، ان کو اپنی سیاست چمکانی ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ آپریشن کے بعد تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے اور مقدمہ بھی درج کرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آپریشن کے معاملے پر کوئی مک مکا نہیں ہے، ہم بہت سنجیدہ ہیں کیونکہ عدالتی حکم ہے، تجاوزات کا مضبوط اسٹرکچر ختم کردیا ہے، ٹھیلے والے عارضی طور پر جمع ہوتے ہیں یہ ٹریفک پولیس کی ذمہ داری ہیکہ سڑکوں کو کلیئر کرائے۔وسیم اختر نے کہا کہ آپریشن کے بعد دوبارہ کوئی تجاوزت قائم کرتا ہے تو اس سے سختی سے نمٹا جائے گا اور اس کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ تمام کام اکٹھے نہیں کرسکتے، آنے والے وقت میں ٹریفک ڈیپارٹمنٹ بھی ان چیزوں سے نمٹے گا، اگر ٹھیلے پر کچھ بیچنا ہے تو ایک جگہ اکٹھے نہ ہوں اس سے ٹریفک بلاک ہوتا۔خرم شیر زمان سے متعلق سوال پر میئر کراچی کا کہنا تھا کہ ہم سنجیدہ کام کررہے ہیں، خرم شیرزمان مونٹیسوری میں ہیں ابھی بڑے ہوں گے تو سیکھ جائیں گے، یہ وہ لوگ ہیں جن کے پاس کوئی کام نہیں، ان کو اپنی سیاست چمکانی ہے۔اس موقع پر میئر کراچی نے فاروق ستار کا نام لیے بغیر کہا کہ جو بے کار لوگ تھے ہم نے انہیں پارٹی سے فارغ کردیا ہے، دوسری پارٹیاں بھی اس طرح کے لوگوں کو دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں