13

سپریم کورٹ میں بڑھتی آبادی پر توجہ کے عنوان پر سمپوزیم

اسلام آباد(فری ہینڈ نیوز)سپریم کورٹ میں بڑھتی آبادی پر توجہ کے عنوان پر سمپوزیم میں امریکی ماہر ڈاکٹر جان بونگاٹرز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی آبادی کچھ دہائیوں میں تیزی سے بڑھی،پاکستان میں خاندانی منصوبہ بندی کے لیے موثر پلاننگ کی ضرورت ہے۔ملک میں بڑھتی آبادی پر قابو پا ئے جانے کے معاملے پر غور کے لئے سپریم کورٹ میں اہم اجلاس جاری ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان کی آبا دی جس رفتار سے بڑھ رہی ہے اسی طرح بڑھتی رہی تو 30 سال میں دو گنا ہو جائے گی۔سپریم کورٹ میں ملک میں خطرناک حد تک بڑھتی ہوئی آبادی پر کنٹرول سے متعلق کانفرنس میں وزیر اعظم عمران خان، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی، اعلی عدلیہ کے جج صاحبان شریک ہیں، اجلاس میں سپریم کورٹ کے حکم پر آبادی میں اضافے پر کنٹرول کے لئے قائم کی گئی ٹاسک فورس کی سفارشات پیش کی جائے گی۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کانفرنس سے چیف جسٹس ثاقب نثار اور وزیراعظم عمران خان کے علاوہ وفاقی وزیر صحت عامر کیانی اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر بھی خطاب کریں گی۔کانفرنس سے عالم دین مولانا طارق جمیل اور دیگر ماہرین بھی خطاب کریں گے۔اجلاس کے دوران آبادی پر قابو پانے کے لیے فیصلوں اور رہنمائی کے لیے 31 دسمبر تک ٹاسک فورسز بنائی جائیں گی۔دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے خصوصی فنڈ بنائے جانے کا بھی امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں