15

مریم اورنگزیب جھوٹی اور کسی سے مخلص نہیں‘عطاء الحق قاسمی

لاہور(فری ہینڈ نیوز)سابق چیئرمین پی ٹی وی عطا الحق قاسمی نے کہا ہے کہ کچھ لوگ نواز شریف کو پھنسانا چاہتے تھے،مریم اورنگزیب جھوٹی اور کسی سے مخلص نہیں۔ایک بیان میں عطا الحق قاسمی نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر پرویز رشید عظیم ہیں،سارا ملبہ خود پر لے لیا نواز شریف کو بچالیا۔انہوں نے کہا کہ بطور چیئرمین پی ٹی وی میرے پاس کوئی انتظامی اختیارات نہیں تھے،پروگرام کے پرومو تک کا خرچہ میرے کھاتے میں ڈالا گیا، استعفے میں بتایا تھا کہ ان لوگوں کی وجہ سے مستعفی ہورہا ہوں۔عطا الحق قاسمی نے یہ بھی کہا کہ مریم اورنگ زیب نے میریخلاف جھوٹا کیس بنایا،میرے خلاف کچھ نہ ملا تو پروگرام کے بجٹ کا کیس بنادیا۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ اور پردہ نشیں اور بھی ہیں جنہوں نے مجھ پر گند اچھالا،استعفے سے پہلے نواز شریف کو لکھا کہ ٹولے نے رکاوٹ ڈالی۔سابق چیئرمین پی ٹی وی نے کہا کہ فیصلے پر اپیل مسترد ہوئی تو جیل جاوں گا، 78 برس کے بوڑھے کو جیل میں ڈالنا ہے تو ڈال دیں۔عطا الحق قاسمی نے مزید کہا کہ مرنے کے بعد بھی میری کتابیں گواہی دیں گی کہ میں کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں