16

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

راولپنڈی(فری ہینڈ نیوز)وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے، جس میں ملک کی سلامتی اور فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیا گیاجبکہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان سے متعلقہ امور پربھی بات چیت کی گئی۔ملاقات کے دوران ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت پربھی بات چیت ہوئی جبکہ امریکی خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان اور افغان امن عمل سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں