13

وزیراعظم نے کابینہ اجلاس جمعرات (آج)کو طلب کرلیا

اسلام آباد(فری ہینڈ نیوز)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کااجلاس کل(جمعرات) طلب کرلیاہے،کابینہ گلگت بلتستان میں اصلاحات اور جی بی کو عبوری صوبہ کا درجہ دینے کا معاملہ منظوری کیلئے پیش کیاجائیگا۔کابینہ لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے ممبران کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔سردیوں میں 6 صنعتی شعبوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی منظوری دی جائیگی۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا۔وفاقی کابینہ اجلاس میں 20 نکاتی ایجنڈے سمیت امن وامان اور معاشی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کاکہناہے کہ گلگت بلتستان میں اصلاحات اور جی بی کو عبوری صوبہ کا درجہ دینے کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے۔وزیر امور کشمیر اور وزیر قانون اس معاملے پر بریفنگ دیں گے۔ٹیکسٹائل ،پٹ سن ،کارپٹس ،لیدر،اسپورٹس اور سرجیکل آلات کی صنعتوں کوبلاتعطل گیس سپلائی کا معاملہ زیر غور آئے گا۔وزارت اطلاعات سے فیڈرل لینڈ کمیشن کے بطور ادارہ واپسی کے فیصلے اور اکنامک افیئرز ڈویژن سے متعلقہ ڈویژنوں کو منتقلی کے معاملات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کے بورڈ آف ٹرسٹی کی تشکیل نو کی منظوری بھی دی جائے گی۔وفاقی کابینہ گزشتہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کریگی۔ چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی کی تعیناتی،نجی فضائی کمپنی کے لائسنس میں توسیع کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔پاکستان اور کینیڈا کی انسداد منشیات فورس کے درمیان معاہدے ،لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے ممبران کے تقرر کی منظوری اور اکادمی ادیبات کے ڈپٹی سیکرٹری کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔کابینہ عالمی انسداد کرپشن دن کے موقع پر 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے اورکابینہ دستاویزات کی رازداری سے متعلق اقدامات کے معاملے کی بھی منظوری دیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں