17

قاسمی صاحب نے جو کہا ٹھیک ہی کہا ہوگا‘مریم اورنگزیب

لاہور(فری ہینڈ نیوز)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عطا الحق قاسمی میرے بزرگ ہیں، ان کا بے حد احترام کرتی ہوں۔سابق چیئرمین پی ٹی وی عطا الحق قاسمی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ قاسمی صاحب نے جو کہا ہے وہ ٹھیک ہی کہا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں علم،ادب اور ثقافت کے فروغ میں عطا الحق قاسمی کی بہت خدمات ہیں۔ایک بیان میں عطا الحق قاسمی نے کہا کہ کچھ لوگ نواز شریف کو پھنسانا چاہتے تھے،مریم اورنگزیب جھوٹی اور کسی سے مخلص نہیں۔ان کا مزید کہناتھا کہ سابق وفاقی وزیر پرویز رشید عظیم ہیں،سارا ملبہ خود پر لے لیا اور نواز شریف کو بچالیا،مریم اورنگ زیب نے میریخلاف جھوٹا کیس بنایا،میرے خلاف کچھ نہ ملا تو پروگرام کے بجٹ کا کیس بنادیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں