14

نواز شریف کیخلاف نیا کیس نیب کو بھجوادیا‘مشیر احتساب شہزاد اکبر

لاہور(فری ہینڈ نیوز)وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف پر ایک اور مقدمہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال کا نیا کیس نیب کو بھجوادیا، اْن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بھی بن رہاہے۔وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاداکبر نے معاون خصوصی افتخاردرانی کے ہمراہ نیوزکانفرنس میں بتایا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کا ایک نیا کیس بنانے کیلئے ثبوت نیب کوبھجوادیے، لندن میں نوازشریف کی اہلیہ کے نام فلیٹ ظاہر نہ کرنے پر بھی نیب کیس بنارہاہے۔’’نواز شریف کیخلاف نیا کیس نیب کو بھجوادیا گیا‘‘وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر اور معاون خصوصی افتخاردرانی پریس کانفرنس کرتے ہوئے۔شہزاد اکبر نے کہا کہ خواجہ آصف کے خلاف بھی کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزام پر نیب تحقیقات کررہاہے، اس معاملے میں ان کے محکمے کی مدد کی ضرورت ہوئی توکریں گے۔اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون افتخار درانی کاکہناتھا کہ فوری طور پر کسی وزیر کو ہٹانے کی خبریں بے بنیاد ہیں ،وزیراعظم وزراء کی کارکردگی جانچیں گے، ضرورت پڑی تو وزراء کو تبدیل کرسکتے ہیں، 100 روزہ پلان کے تحت غربت کے خاتمے کا ادارہ بنانے کافیصلہ کیا ہے جس کے چیئرمین ڈاکٹر اشفاق حسن ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں