14

نیب کیخلاف جارحانہ اور منظم مہم چلائی جارہی ہے‘جاوید اقبال

لاہور(فری ہینڈ نیوز)چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ اس وقت نیب کے خلاف ایک جارحانہ اور منظم مہم چلائی جارہی ہے۔تقریب سے خطاب میں چیئرمین نیب نے کہا کہ مہم اس مقصد کے تحت چلائی جارہی ہے کہ لوگوں میں مایوسی پیدا ہو۔انہوں نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں کوئی ڈر، کوئی خوف، کوئی لالچ اور کوئی دھمکی نیب کے سامنے نہیں ہے۔جسٹس (ر) جاوید اقبال نے یہ بھی کہا کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہے، نیب کا کسی گروپ سے، کسی سیاست سے، کسی سیاستدان سے، کسی حکومت سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بدعنوان عناصر کے خلاف قانون کے مطابق بلا امتیاز کارروائی کی جارہی ہے، ان لوگوں پر ہاتھ ڈالا، جن کے خلاف کوئی کارروائی کا تصور بھی نہیں کرسکتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں