15

سندھ :موٹر سائیکلوں میں ٹریکر، سمری وزیراعلیٰ کو ارسال

کراچی(فری ہینڈ نیوز)سندھ حکومت نے صوبے بھر میں موٹر سائیکلوں میں ٹریکر لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی سمری وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ارسال کردی۔وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ موٹر سائیکل میں ٹریکر لگانے سے ان کی چوری اور ٹارگٹ کلنگ یا دیگر کارروائیوں میں استعمال نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ٹریکٹر صوبے بھر کی تمام نئی اور پرائی موٹر سائیکلوں میں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ اس کیلئے سمری وزیراعلیٰ سندھ کو بھیجی ہے جو منظور ہونے کے بعد موٹر وہیکل ایکٹ میں ترمیم کی جائے گی اور اسے سندھ اسمبلی سے منظور کرایا جائیگا۔اویس قادر شاہ نیکہا کہ موٹر سائیکلز میں ٹریکرز لگانے کیلئے کمپنیز اور شوروم مالکان کو پابند کیا جائے گا، جس موٹر سائیکل میں ٹریکر نہیں ہوگا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے یہ فیصلہ سندھ بھر میں موٹر سائیکل چوری ہونے سے بچانے کیلئے کیا ہے، موٹرسائیکل میں ٹریکر لگا ہوگا تو ہی محکمہ ایکسائز اسے رجسٹرڈ کرے گی، کراچی میں تمام موٹرسائیکلز میں ٹریکر لگانے کے متعلق تمام اداروں کو پابند کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں