14

جارج بش سینئر کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں

امریکہ(فری ہینڈ نیوز)امریکا کے سابق صدر جارج بش سینئر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ واشنگٹن کے چرچ میں ادا کر دی گئیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، خاتون اول میلینیا ٹرمپ اور امریکا کے دیگر سابق صدور نے شرکت کی۔خبر ایجنسی کے مطابق جارج بش سینئر کی آخری رسومات واشنگٹن ڈی سی کے نیشنل کیتھڈرل میں ہوئیں جس میں صدرڈونلڈ ٹرمپ، امریکی سابق صدور اور عالمی شخصیات نے شرکت کی۔ امریکا میں آج یوم سوگ کا اعلان کیا گیا تھا، دو بڑی اسٹاک مارکیٹیں بھی بند رہیں۔واضح رہے کہ امریکا کے اکتالیسویں صدر جارج ایچ ڈبلیو بش کا جمعہ کو 94 برس کی عمر میں انتقال ہوا تھا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی امریکی صدر بش کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کچھ دیر کی خاموشی اختیار کی گئی۔جارج ایچ ڈبلیو بش سینئر امریکا کے اکتالیسویں صدر تھے وہ جنوری1989سے جنوری 1993تک امریکا کے صدر رہے تھے اور اپنی دوسری مدت کے الیکشن میں انھیں صدر بل کلنٹن کے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔تاہم 2000 میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں ان کے صاحبزادے جارج بش نے بل ڈیموکریٹ امیدوار البرٹ الگور کو شکست دیکر اپنے والد کی شکست کا بدلہ لے لیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں