16

قوم تھوڑا انتظار کرے بفضل تعالیٰ وطن عزیز بحرانوں سے نکال کر ترقی کی شاہراہوں پر گامزن ہوگا،تاشفین صفدر مرالہ

کھاریاں(نمائندہ فری ہینڈ نیوز)وزیراعظم عمران خان کے ترکی کے کامیاب دورہ کے بعد دبئی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل اور کامیاب رہا۔ ترکی کے ساتھ کامیاب زراعت سمیت دیگر شعبوں میں کامیابی کے بعد دبئی کے ساتھ چالیس کے قریب ترقیاتی منصوبوں کے معاہدے وزیراعظم عمران خان کی کامیابی خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے قوم تھوڑا انتظار کرے بفضل تعالیٰ وطن عزیز بحرانوں سے نکال کر ترقی کی شاہراہوں پر گامزن ہوگا ان خیالات کا اظہار وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس تاشفین صفدر مرالہ (ایم این اے) نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان تعلیم، صحت، مواصلات، زراعت، پانی سمیت دیگر تمام شعبوں میں ملک کو آگے لے جانے کے لئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں وطن عزیز کو ماضی میں جس طرح بے دردی سے لوٹا گیا اور ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی یہ اللہ تعالیٰ کا ملک و قوم پر خاص فضل ہے کہ اُس نے اقتدار عمران خان کے ہاتھ میں دے دیا ہے قوم کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ستر سالہ تباہ حال ملک اور معیشت کو بہتری کی جانب گامزن کرنے کے لئے تھوڑا وقت درکار ہے جلد قوم تک عمران خان کے فیصلوں کے ثمرات پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں