19

آرائیں ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ کا انعقاد‘مہمان خصوصی DSPحافظ امتیاز تھے

گجرات(راجہ وقاص علی )آرائیں ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام محلہ نور پور شرقی میں ایک روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد ہوا تقریب کے مہمان خصوصی DSPسٹی حافظ امتیاز تھے ،جنہوں نے اپنے دست مبارک سے فتہ کاٹ کا افتتاح کیا ۔مہمان خصوصیDSPسٹی حافظ امتیاز کی آمد پر آرائیں ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیدران و ممبران نے پھولوں کی پتیاں نچھاوڑ کرکے اور پھولوں و مالا کے ہار پہنا کر پُر تپاک استقبال کیا ۔دن بھرآئی سپیشل لسٹ ڈاکٹر غضنفر محمود رانجھا نے مریضوں کا چیک اپ کیا جبکہ 2سو سے زاہد مریضوں نے اپنی آنکھوں کا چیک کروایا جن میں سے آپریشن ہونے والے مریضوں کے اخراجات آرائیں ویلفیئر نے اپنے ذمہ اُٹھا لیے جن آئندہ دنوں میں آپریشن آرائیں ویلفیئر سوسائٹی کروائی گی ۔آرائیں ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام لگنے والے ایک روزہ فری آئی کیمپ میں آرائیں ویلفیئر سوسائٹی کے بانی مہر ظہیر، سر پرست اعلیٰ ڈاکٹر مہر محمد احسان ایڈووکیٹ ،سرپرست مہر ہمایوں اختر،مہر تنظیم اکمل، حاجی نذیر احمد ،حاجی محمد سرور،چیئرمین مہر مظہر ،وائس چیئرمین مہر ارشد محمود،مہر آصف ،صدر مہر محمد اسلم، سینئر نائب صدرمہر محمد اسلم عرف مٹھو،نائب صدر مہر محمد اشرف،جنرل سیکرٹری محمد شبیر ،سیکرٹری اطلاعات و نشریات مہر ظہیر عباس ،جوائنٹ سیکرٹر ی مہر بابر جانی ، فنانس سیکرٹری مہر انصر محمود،مجلس شوریٰ کے ممبران میں مہر محمد رمضان جانی، مہرڈاکٹر خرم شہزاد،مہررضوان فاضل،مہر عبدالوحید،مہرمامنون الرحمن،مہر محمد خالد واپڈا،مہر محمد ندیم نے آئی کیمپ میں اپنی اپنی ذمہ داریاں سر انجام دی ۔ایک روزہ فری آئی کیمپ میں 200سے زاہد مریضوں کے فری چیک کئے اور ساتھ ہی ساتھ ضرورت کی فری میڈیسن مہیاکی گئی جبکہ آنکھوں کے آپریشن نکلنے والے مریضوں کے تمام تراخراجات آرائیں ویلفیئر سوسائٹی محلہ نور پور شرقی نے اپنے ذمہ اُٹھانے کا فیصلہ کیا ،جن کا آپریشن بھی جلد از جلد کروایا جائے گا۔جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی DSPسٹی حافظ امتیاز نے آرائیں ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک روزہ فری آئی کیمپ کا وزٹ کیا اور عوام کی ویلفیئر کے لئے کام کرنے والی آرائیں ویلفیئر سوسائٹی کی خدمات کو سہراتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جبکہ آخر پر انہوں نے کہاکہ علاقہ کی عوام کی ویلفیئر کیلئے کام کرنا اس کا اجڑ اللہ تعالیٰ ضرور دیتا ہیں جبکہ بانی آرائیں ویلفیئر سوسائٹی مہر ظہیرنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آرائیں ویلفیئر سوسائٹی کا مقصد برادری سمیت اہل علاقہ کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کو حال کرنا ہیں جس کا سیاست میں دور دور سے کوئی تعلق واسطہ نہیں انہوں نے کہاکہ آرائیں ویلفیئر سوسائٹی سیاست سے پاک عوام کی فلاح و بہبود کے لئے سر گرم ہیں اور انشاء اللہ تعالیٰ محلہ نور پور شرقی کی آرائیں برادری اور اہل علاقہ کے مسائل بہت جلد حل ہوں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں