36

تھانہ ککرالی میں درج مقدمہ بے بنیاد اور جھوٹا ہے،نامزد ملزمان سے ہمارا کوئی تعلق نہیں،شبیر احمد کوٹلہ

گجرات(فری ہینڈ نیوز) جھوٹے مقدمات کے اندراج سے ہمارے سیاسی مخالفین انتقامی کاروائیاں کر کے سیاسی مفاد حاصل کرنا چاہتے ہیں گذشتہ رات تھانہ ککرالی میں درج ہونے والا بالکل بے بنیاد اور جھوٹا ہے اور مقدمے میں نامزد ملزمان کا وقوعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے ،ان خیالات کا اظہار سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری شبیر احمد نے ڈیرہ چوہدری عبدالمالک پر پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ شیخ پور کے دو افراد کے جھگڑے کو بنیاد بنا کر ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا کو ٹارگٹ کیا گیا اور ہمیں جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے میں ملوث کر کے بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی گئی مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کے ساتھ ساتھ اب مقامی قیادت کو جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں ملوث کیا جا رہا ہے جو کہ حکومتی بوکھلاہٹ کا منہ بولتاثبوت ہے انھوں نے مزید کہا کہ پولیس نے شیخ پور کے دو افراد کے جھگڑے کی ابتدائی کاروائی تو نہ کی لیکن سیاسی مخالفین کاآلہ کار بن کر ایک جھوٹی اور بے بنیاد ایف آئی آر کا اندراج کر دیا جس کے خلاف اپنا قانونی حق استعمال کرتے ہوئے ہر فورم پر احتجاج کریں گے انھوں نے کہا کہ پولیس آفیسرز نے مقدمہ کی میرٹ پر انکوائری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے کہ بے گناہ افراد کو مقدمہ سے خارج کر کے اصل حقائق کے مطابق ملزمان کو چالان کیا جائے گا جس طرح مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت جھوٹے مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے انشاء اللہ ضلع گجرات کی مسلم لیگ ن بھی ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں