57

گجرات: بیٹے سے زیادہ خوبصورت ہونے پر ممانی نے ڈیڑھ سالہ بھانجا قتل کردیا

گجرات(فری ہینڈ نیوز)ڈی پی او سید علی محسن نے بتایا کہ ڈیڑھ سالہ سلیمان فیصل کو 29 دسمبر کو نانی کے گھر ڈنگہ سے اغوا کرکے قتل کیا گیا جس کے بعد لاش ویران علاقے میں پھینک دی گئی تھی، قتل کے پیچھے کوئی اورنہیں بلکہ بچے کی ممانی ماریہ ہے۔ ڈی پی او نے بتایا کہ ملزمہ ماریہ نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ بچے کا قتل حسد کی وجہ سے کیا کیونکہ ڈیڑھ سالہ سلیمان میرے بچے سے زیادہ خوبصورت تھا جبکہ ساس اور نند کا رویہ میرے ساتھ درست نہ تھا جس پر انتقام لینا پڑا، بچے کوتشدد کے بعد گلا دبا کر قتل کیا اور پھر بکسے میں لاش بند کرکے ایک سنسان جگہ پر پھینک دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں