40

ممبئی:سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں دپیکا پڈوکون یا عالیہ بھٹ کو کاسٹ کرنے کے حوالے سے کانٹے دار مقابلہ

ممبئی(فری ہینڈ نیوز)سال 2018ء بالی ووڈ انڈسٹری کا اہم ترین سال رہا ہے جہاں بڑے بڑے نامور اداکاروں کی فلمیں فلاپ ہوتی دیکھی گئیں جب کہ کئی چھوٹے اداکاروں کا باکس آفس پر قبضہ دیکھنے میں آیا گزشتہ سال دپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ کے لیے بھی خاصی اہمیت کا حامل رہا جہاں فلم ’پدماوت‘ اور فلم ’راضی‘ کی صورت میں تہلکہ مچاتی فلمیں سامنے آئیں۔ دونوں اداکاراؤں کی مقبولیت کے پیش نظر ہدایت کار انہیں کاسٹ کرنے کے حوالے سے کشمکش کا شکار ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی کافی عرصے سے اپنی تمام تر توجہ نئی فلم بنانے کا مرکوز کیے ہوئے ہیں جس میں دپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ میں سے کسی ایک کو شامل کرنے پر کافی عرصے سے غور جاری تھا تاہم ہدایت کار اپنی پسندیدہ اداکارہ دپیکا کو شامل کرنے کے بجائے عالیہ بھٹ کو سنجیدگی سے فلم میں شامل کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ سنجے لیلا دراصل کچھ تبدیلی لانا چاہ رہے ہیں کیوں کہ وہ رنویر اور دپیکا کے ساتھ پہلے ہی ’رام لیلا، باجی راؤ مستانی اور پدماوت‘ جیسی تین کامیاب ترین فلمیں بناچکے ہیں اور اب چاہتے ہیں کہ کچھ نیا عوام کے سامنے آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں