14

خامنہ ای نے امریکیوں کو بے وقوف قرار دیدیا

ایران(فری ہینڈ نیوز)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی عہدے دار کے ایران سے متعلق بیانات کو مسخروں کی باتوں سے تشبیہ دے دی، اورکہا کہ امریکی عہدے دار حقیقت میں نمبر ون بے وقوف ہیں۔ایران کے دارالحکومت تہران میں ایک تقریب سے خطاب میں ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ کچھ امریکی حکام یہ ظا ہر کرتے ہیں کہ وہ بے وقوف ہیں،یقیناًمیں ان سے اتفاق نہیں کرتا لیکن وہ خود نمبر ون بے وقوف ہیں۔آیت اللہ علی خامنہ ای کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سال ایک امریکی رہنما نے دہشتگردوں کے اجتماع میں 2019 کا جشن ایران میں منانے کا وعدہ کیاتھا۔اور امریکی عہدے دارنے 2018 کے اختتام پر ایران میں حکومت تبدیل ہونے کا دعوی کیاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں