23

روس برف باری میں کئی گاڑیاں ٹکرا گئیں

روس(فری ہینڈ نیوز)روس میں شدید برف باری نے نظامِ زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا ہے جس کے نتیجے میں جہاں ڈرائیورز کو مشکلات کا سامنا ہے وہیں خطرناک ٹریفک حادثات بھی رونما ہو رہے ہیں۔ایسا ہی ایک منظر اس پارکنگ لاٹ کے قریب بھی دیکھا گیا جب برف پر پھسلتے ہوئے کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔شدیدبرف باری سے پھسلن اس قدر بڑ ھ گئی کہ ڈرائیورز کا گاڑی پر قابو رکھنا محال ہو گیا نتیجتاًتمام گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ٹریفک پولیس نے موقعے پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول میں کیا اور تمام ڈرائیورزکوبحفاظت برف سے اَٹی پارکنگ لاٹ سے باہرنکالا۔مقامی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس نے شہریوں کو خراب موسم اور شدید دھند میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں