19

بھارت کی پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، خاتون شہید

آزاد کشمیر‘شاہ کوٹ سیکٹر(فری ہینڈ نیوز)بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول ( ایل او سی ) پر سیز فائر معاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی کردی ،جس میں ایک خاتون شہید اور ایک زخمی ہوگئیں۔بھارتی فوج نے ایل او سی پر شاہ کوٹ سیکٹر میں سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے بیان میں بھارت فوج کی بلااشتعال فائرنگ میں انسانی جان کے ضیاع کی مذمت کی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک خاتون شہید اور ایک زخمی ہوئیں۔ترجمان پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کی مذمت کی اور کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے غیر پیشہ وارانہ رویے کا مظاہرہ جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بربریت کے ساتھ ساتھ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر بھی سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہی ہے۔آئی ایس پی آر کے بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارتی فوج کے اس طرح کے اقدامات سے مقبوضہ کشمیر میں بہادر مقامی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں