15

پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، آرمی چیف

راولپنڈی(فری ہینڈ نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور بابائے قوم کے وڑن کیمطابق امن کا خواہاں ہے۔پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے موسم سرما کی اجتماعی ٹریننگ کیدوران بہاولپور کور کی فارمیشنز کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسران اور جوانوں سے گفتگو کی اور ٹریننگ کے اعلیٰ معیار اور آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور بابائے قوم کے وڑن کیمطابق امن کا خواہاں ہے۔آرمی چیف نے مزید کہا کہ مسلح، تربیت یافتہ اور پیشہ ورانہ طور پر مضبوط فوج جنگ کو روکنے اور امن کی ضمانت ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں