39

کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے، ڈی جی رینجرز

کراچی(فری ہینڈ نیوز)ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل محمد سعید کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے، رینجرز کی جانب سے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ڈی جی رینجرزسندھ نے کراچی کی نجی یونیورسٹی میں یوتھ پارلیمنٹ میں شرکت کی اور کراچی آپریشن کے پس منظر اور اس کے محرکات پر روشنی ڈالی۔ترجمان رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز میجرجنرل محمد سعید نے خطاب میں کہا کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے، رینجرز کی جانب سے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔میجر جنرل محمد سعید نے مزید کہا کہ بحیثیت فرد ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں فعال کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرکے قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کریں تاکہ معاشرے میں صحت مندانہ رحجانات اور سماجی خدمت کو فروغ حاصل ہو۔اس موقع پر یونیورسٹی کے چیئرمین، اساتذہ اور طلبا نے قیام امن کیلئے رینجرز کے کردار کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں