28

آسٹریلیا میں پاکستانی قونصلیٹ کو مشتبہ پیکٹ موصول

آسٹریلیا (فری ہینڈ نیوز)آسٹریلیا کے شہر ملبورن میں پاکستانی قونصلیٹ کو مشتبہ پیکٹ موصول ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق آسٹریلیا میں 14 کے قریب سفارتخانوں کو یہ مشتبہ پیکٹ ملنے کی اطلاعات آئی ہیں۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیکیج میں کیمیکل ہے جسے اسبیٹوس کہا جاتا ہے ، خاتون سفارتکار نے ملبورن قونصلیٹ میں وہ پیکیج وصول کیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق ملبورن میں خاتون سفارتکار کے زہریلے مواد سے متاثر ہونے کا شبہ ہے جس کے باعث خاتون سفارتکار کو قوارنٹائین میں رکھا گیا ہے۔آسٹریلیا کی کیمکل ہینڈلنگ کی اسپیشل ٹیم اس وقت قونصلیٹ کے راستے میں ہے، آج صبح ملنے والا پیکیج تاحال میلبرن قونصلیٹ کے کمپاؤنڈ میں موجود ہے۔آسٹریلوی دفترخارجہ نے پیکیج ملنے پرتمام سفارتی مشنز کو ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں