46

جو لوگ خدمت خلق کے کاموں میں حصہ لیتے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں ترقی عطا فرماتا ہے،جسٹس مجاہدمستقیم

گجرات(نمائندہ فری ہینڈ نیوز) اسلام خدمت اور محبت کا درس دیتا ہے جو لوگ خدمت خلق کے کاموں میں حصہ لیتے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں ترقی عطا فرماتا ہے ان خیالات کا اظہار جسٹس مجاہدمستقیم لاہور ہائی کورٹ نے گزشتہ روز عائشہ بشیر کلفٹ ہسپتال کے دورہ کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ خدمت خلق ایک ایسا جذبہہے جس سے دل میں سکون پیدا ہوتا ہے اور اسلام کی تعلیمات ہی خدمت خلق کا درس دیتی ہیں اور جو لوگ اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہیں وہ دنیا و آخرت میں کامیاب ہوتے ہیں ، ڈاکٹر اعجاز بشیر اور ان کی ٹیم نے جو کام شروع کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی اگر کسی ایک انسان کی زندگی بھی ان کی کوششوں سے سنور جائے تو ان کا مقصد پورا ہو جاتا ہے اور ہم سب کا فرض ہے کہ ان کی معاونت کریں تا کہ یہ اپنا مشن احسن طریقے سے پورا کر سکیں ۔ ڈاکٹر اعجاز بشیر اور ان کی ٹیم کی کاوشویں ہمیشہ سنہری حروف میں لکھی جائیں گئیں ۔ ڈاکٹر اعجاز بشیر نے بتایا کہ ہم نے یہ ادارہ خالصتاً خدمت خلق کیلئے شروع کیا تھا اور اس میں ہمیں کامیابی ملی ہے اور اس ادارے کو مزید بہتر سے بہتر بنایا جا رہا ہے ، جسٹس مجاہد مستقیم نے ادارے کے مختلف شعبہ جاتا کا تفصیلی دورہ کیا اور ادارے کی کارکردگی کو بے حد سراہا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں