20

گجرات پریس کلب صحافیوں کا نمائندہ ادارہ ہے،شہزاد شفیق شرقپوری

گجرات(نمائندہ فری ہینڈ نیوز)گجرات پریس کلب صحافیوں کا نمائندہ ادارہ ہے جہاں صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے نوجوان قیادت کام کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق شرقپوری نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ نو منتخب عہدیداران مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں نے اتفاق رائے سے گجرات پریس کلب کو مضبوط کیا اور ایک بہترین قیادت سامنے لائے جس کیلئے ہم گجرات پریس کلب کے قائدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں راجہ تیمور طارق ایک تجربہ کار کہنہ مشک صحافی کی اولاد ہیں جو کہ صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے میدان میں آئے انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ نو منتخب کابینہ بہتر انداز میں کام کرے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں