15

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے جنوبی افریقہ کے اسکواڈ کا اعلان

لاہور(فری ہینڈ نیوز)مزانسی سپر لیگ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے ٹاپ سکورر راسی وین ڈر ڈیوسن بھی 14 رکنی سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے، 29 سالہ بیٹسمین کو ڈیبیو کا موقع مل سکتا ہے، گزشتہ سال نومبر میں انجری کے بعد ٹیم سے باہر ہونے والے ہاشم آملہ کی بھی واپسی ہوگئی، انجریز کا شکار جے پال ڈومینی اور لنگی نجیدی کو زیر غور نہیں لایا گیا۔منتخب اسکواڈ میں کپتان فاف ڈوپلیسی، ہاشم آملہ، کوئنٹن ڈی کک، ریزا ہینڈرکس، عمران طاہر، ہینریچ کلاسن، ڈیوڈ ملر، ڈین پیٹرسن، ہینڈل فیلکوائیو، ڈوین پریٹوریس، کاگیسو ربادا، تبریز شمسی، ڈیل سٹین اور راسی وین ڈر ڈیوسن شامل ہیں۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 19 جنوری کو پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں