20

کراچی:چیئرمینPCBنے کرکٹ کمیٹی کے سربراہ محسن خان کو لاہور طلب

کراچی(فری ہینڈ نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اور کرکٹ کمیٹی کے سربراہ محسن خان کے درمیان جمعہ کو لاہور میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان ٹیم کی دورہ جنوبی افریقا میں کارکردگی،ڈومیسٹک کرکٹ اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے سبب ان دنوں بورڈ پر خاصا دباؤ ہے،البتہ فوری طور پر کسی بڑے فیصلے کا امکان نہیں ہے،محسن خان نے تصدیق کی کہ جمعہ کو چیئرمین کرکٹ بورڈ سے ملاقات ہو گی البتہ یہ بتانے سے گریز کیا کہ اس دوران کیا بات ہونی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں