35

ممبئی:فرحان اختر نے فلم سیریز ’ڈان‘ کا دوسرا سیکوئل کا بنانے کا اعلان کردیا

ممبئی(فری ہینڈ نیوز)بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار اور اداکار فرحان اختر ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’گلی بوائے‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس کی ریلیز کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہدایت کار نے فلم کے مرکزی کرداروں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کے ہمراہ فلم کے ٹریلر کی لاؤنچنگ کی تقریب کے دوران بڑا اعلان کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرحان اختر نے فلم ’ڈان‘ کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ان دنوں فلم ’اسکائے از نک‘ میں بطور اداکار کام کر رہا ہوں جس کے بعد ایک بہت ہی خاص فلم بنانے کا اعلان کیا جائے گا لیکن اْس کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ لیکن شائقین بہت جلد یہ خبر بھی سن لیں گے جس کا سب کو بے صبری سے انتظار ہے۔واضح رہے کہ فرحان اختر اس سے قبل دل چاہتا ہے، ڈان اور ڈان ٹو جیسی مشہور زمانہ فلموں میں ہدایتکاری کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ جب کہ وہ راک آن، لک بائے چانس، بھاگ ملکھا بھاگ، زندگی نہ ملے گی دوبارہ اور دل دھڑکنے دو جیسی فلموں میں بطور اداکار کام کر چکے ہیں۔ اْن کی نئی آنے والی فلم ’گلی بوائے‘ 14 جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں