33

ممبئی:عمران ہاشمی کی فلم’چیٹ انڈیا‘کا نام بھارتی سنسر بورڈ کے اعتراض کے بعدتبدیل

ممبئی(فری ہینڈ نیوز)اداکار عمران ہاشمی کی فلم’چیٹ انڈیا‘ریلیز سے قبل ہی مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔ چند روز قبل ہندو انتہا پسند جماعت شیوسینا کی دھمکی کے بعد فلم کی ریلیز کی تاریخ تبدیل کی گئی تھی اور اب فلم کانام تبدیل کردیاگیاہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سنسر بورڈ کو فلم کے پرانے نام پر اعتراض ہے سنسر بورڈ کمیٹی کا کہنا ہے کہ فلم کا نام ’چیٹ انڈیا‘فلم کے مواد کی غلط انداز میں تشریح کررہاہے۔ لہٰذا فلم کا نام ’چیٹ انڈیا‘سے تبدیل کرکے’وہائے چیٹ انڈیا‘کردیاگیاہے۔دوسری جانب فلم کے شریک پروڈیوسر تنوج کا کہنا ہے کہ فلم کی تشہیر اس کے پرانے نام سیکی جاچکی ہے فلم 18 جنوری کو ریلیز ہونے والی ہے اور ریلیز سے محض ایک ہفتے قبل فلم کو نئے نام کے ساتھ ریلیز کرنے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں