42

ممبئی: اگررنبیر کپور چھیننے کی کوشش کریگا توتشدد نہیں کرؤنگی‘عالیہ بھٹ

ممبئی(فری ہینڈ نیوز)بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں عالیہ بھٹ سے اْن کی نئی آںے والی فلم ’گلی بوائے‘ کے ٹریلر کی تقریب میں سوال پوچھا گیا کہ کوئی لڑکی اگر اْن کے بوائے فرینڈ (رنبیر) سے فلرٹ کرنے کی کوشش کرے تو کیا آپ اْس لڑکی پر تشدد کریں گی؟۔عالیہ بھٹ نے سوال کا دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک تو اْنہوں نے کسی پر تشدد نہیں کیا لیکن زندگی ابھی باقی ہے، سچ تو یہ ہے کہ شائد میں کسی پر کبھی بھی تشدد نہ کروں کیوں کہ میں عدم تشدد کی قائل ہوں۔تقریب میں دلچسپ صورتحال اْس وقت دیکھنے میں آئی جب عالیہ سے سوال کیا گیا کہ اْن کا رنبیر کپور اور رنویر سنگھ کے ساتھ کام کا تجربہ کیسا رہا۔ جس پر عالیہ بھٹ نے چہرے پر مسکراہٹ سجائے کہا کہ دونوں ہی اچھے انسان ہونے کے ساتھ ساتھ بہت ہی زبردست اداکار بھی ہیں اور دونوں ہی میرے لئے خاص ہیں۔ فرق صرف اتنا ہے کہ رنبیر کپور کے ساتھ فلم ’براہمسترا‘ کر رہی ہوں اور رنویر سنگھ کے ساتھ ’گلی بوائے‘عالیہ کے جواب پر اْن کے پہلو میں بیٹھے ہوئے رنویر سنگھ نے شرارت بھرے انداز میں فوری کہا کہ ’فرق صرف اتنا ہے کہ ایک تھوڑا زیادہ خاص ہے اور ایک تھوڑا کم ہے۔واضح رہے کہ فلم’ گلی بوائے‘ میں رنویر سنگھ اورعالیہ بھٹ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ جب کہ فلم رواں سال 14 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بننے سے قبل انٹرنیشنل برلن فلم فیسٹیول میں دکھائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں