17

ایم کیو ایم کے سابق رکن اسمبلی کو دھمکی آمیز کالز موصول

کراچی(فری ہینڈ نیوز)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق رکن سندھ اسمبلی کامران اختر کو غیر ملکی نمبروں سے دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہیں۔کامران اختر نے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سندھ، آئی جی اور چیف سیکریٹری کو خط لکھ کر سیکیورٹی مانگ لی ہے۔سابق رکن سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ اْنہیں غیرملکی نمبرز سے دھمکی دی جارہی ہے، لہٰذا سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں