19

کراچی: چھینے گئے 35 سے زائد موبائل فون برآمد

کراچی(فری ہینڈ نیوز)سٹیزن پولیس لائڑن کمیٹی (سی پی ایل سی) اور الیکٹرانکس ایسوسی ایشن کی مشترکہ کوششوں سے کراچی میں چھینے گئے 35 سے زائد موبائل فون برآمد کرلئے گئے۔برآمد کئے گئے موبائل فونز کمشنر کراچی نے اپنے دفتر میں اْن کے مالکان کو واپس کیے۔کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ شہر میں چھینے گئے فون کی برآمدگی سی پی ایل سی اور الیکٹرانکس ایسوسی ایشن کی مشترکہ کوششوں اور دونوں اداروں کے باہمی تعاون سے ممکن ہوئی۔شہری سی پی ایل سی کی ہیلپ لائن 1102پر فون کا IMEI نمبر بھی درج کرائیں تاکہ سی پی ایل سی آپ کا فون برآمد کرنے میں آپ کی مدد کرسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں