37

نیب کو وزیر اعظم پر مقدمہ فوری ختم کرنا چاہئے، فواد چودھری

لاہور(فری ہینڈ نیوز)وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نیب کو وزیر اعظم پر مقدمہ فوری ختم کرنا چاہئے، عمران خان پر مقدمہ توازن سیباہر ہے، بری مثال قائم ہو رہی ہے، کسی مہذب ملک میں تصور کیا جاسکتاہیکہ وزیراعظم پر ایسا مقدمہ چلے؟وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان کیمقدمے کا آصف زرداری اور نوازشریف کے مقدمات سے مقابلہ نہیں، عمران خان کے خلاف کیسز سے نیب کی توقیر میں اضافہ نہیں ہوتا، نیب سے وزیراعظم پرمقدمہ چل نہیں پا رہا۔فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی نہیں حکومت چاہتی ہے کہ بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کینام ای سی ایل میں رہیں، مراد علی شاہ سے پہلے بھی استعفے کامطالبہ کیا اب بھی یہی موقف ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اپنی پوزیشن لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں