47

THQ آپریشن تھیٹر بند‘سرجری کی مریض رل گئے‘بیہوشی کے ڈاکٹر کے اعزازیہ پر تنازعہ

وزیرآباد(نمائندہ فری ہینڈ نیوز)تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال آپریشن تھیٹر بند،سرجری کی مریض رل گئے،بے ہوشی کے ڈاکٹر کے اعزازیہ پر تنازعہ،تفصیلات کے مطابق بے ہوشی کی ڈاکٹر کو ریٹائرمنٹ کے بعد ویلفیئر سوسائٹی نے فی کس آپریشن کے اعزازیہ پر انتظام کر رکھا تھا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر ڈاکٹر کا اعزازیہ لاکھوں میں پہنچ گیا جس پر انتظامیہ ہسپتال نے ہیلتھ کونسل سے فنڈ کا مطالبہ کیا مگر کامیابی نہ مل سکی اور بے ہوشی کے ڈاکٹر نے اپنی خدمات ختم کردی اور آپریشن تھیٹر غیر فعال ہو کر رہ گیااور ہسپتال میں تین لیڈی ڈاکٹر،دو جنرل اورآئی سرجن ڈاکیہ بن گئے جوغریب مریضوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال اور باقی کو نجی ہسپتال ریفر کرنے لگے،تبدیلی کی دعویدار حکومت کی جانب ہسپتال کو فنڈنہ جاری ہونے سے ادویات بھی دستیاب نہیں مریض باہر سے ادویات خریدنے پر مجبور ہیں ذیابیطس کے مریضوں کیلئے انسولین تک ختم ہوچکی ہے،صدرانجمن حقوق عوام افتخار احمد بٹ نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے ہسپتال میں بے ہوشی کے ڈاکٹر کی تعیناتی اور ادویات کی فراہمی کا کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں