17

کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد افسران اور عوام کے درمیان فاصلوں کو کم کرنا ہے‘DCڈاکٹر خرم

گجرات(نمائندہ فری ہینڈ نیوز)ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کہا ہے کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد افسران اور عوام کے درمیان فاصلوں کو کم کرنا ہے، شہری کھلی کچہریوں میں کسی بھی افسر یا محکمے کے خلاف شکایت لے کر ٓآنے سے ہر گز نہ گھرائیں، شہری کو فوری زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ انہوں نے یہ بات آج ٹی ایم اے ہال میں منعقدہ کھلی کچہری میں آنے والے سائلین سے کہی ۔ ڈی سی گجرات نے آنے والے شہریوں سے ریونیو، صحت، تعلیم ، واپڈا، سیوریج، ہائی ویزودیگر محکمہ جات سے متعلق شکایات سنیں اور ان کے فوری حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ کھلی کچہری میں اے ڈی سی آر رانی حفصہ کنول ، اسسٹنٹ کمشنرزسرائے عالمگیر عمران بشیر ، گجرات افضل حیات تارڑ، کھاریاں فیصل عباس مانگٹ ، سی او ایجوکیشن محمد افضل شاہدکے علاوہ تمام محکمہ جات کے افسران اور دور دراز سے آئے شہریوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں