73

ملک محمد الیاس کی چوہدری عابدرضاکوٹلہ کو ہائیکورٹ سے باعزت بریت پرمبارکباد

گجرات(رانا رئوف خالد)ممبر اوورسیز پاکستانیز کمیشن ملک محمد الیاس (اٹلی) گزشتہ روز اپنا بیرون ممالک کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس چوہڑ پور پہنچ گئے۔ملک محمد الیاس کی گزشتہ روز وفد کے ہمراہ ڈیرہ چودھری عبدالمالک کوٹلہ آمد کوٹلہ برادران سے الگ الگ ملاقاتیں۔انہوں نے دورہ یورپ کے دوران ایم این اے چودھری عابد رضا کوٹلہ کو سپریم کورٹ کے نوٹس پرہائی کورٹ سے دہشت گردی کیس سے باعزت بریت پر مبارکباد پیش کی ،انہوں نے ضلعی چیئرمین چودھری محمد علی تنویر کوٹلہ اور چودھری آصف رضا کوٹلہ سے الگ الگ ملاقات کی ، سیاسی حوالہ سے تبادلہ خیال کیا۔ڈیرہ چودھری عبدالمالک کوٹلہ آمد پر ترجمان چودھری ابرار احمد ، سیکرٹری نعمان ظفر چودھری ، صوبیدار (ر) اللہ رکھا نے خیر مقدم کیا۔اس موقع پر محمد سجاد (انگلینڈ)، مولوی محمد عباس و دیگر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں