14

ٹرمپ کم ملاقات 27 فروری کو ویت نام میں ہوگی

امریکہ(فری ہینڈ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے درمیان ملاقات ویت نا م کے شہر ہنوئی میں 27 اور 28 فروری کو ہوگی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاری کیے گئے بیان میں تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 27اور 28فروری کو ویت نام کے شہر ہنوئی میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سے ملاقات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ کم جونگ ان سے امن کے فروغ کے لیے ملاقات کے منتظر ہیں۔امریکی نمائندہ خصوصی کی شمالی کوریا میں بامعنی ملاقات ہوئی ہیں اور دونوں فریقین امریکی صدر اور شمالی کوریاکے سربراہ کے درمیان دوسری ملاقات کے لیے وقت اور تاریخ پر متفق ہو گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں