20

انڈونیشیا میں آتش فشاں پھر سے متحرک ہوگیا

انڈونیشیا(فری ہینڈ نیوز)انڈونیشیا میں آتش فشاں ایک بار پھر پھٹ پڑا اور دھویں کے ساتھ ساتھ راکھ کا اخراج شروع ہو گیا ہے جس کے بعدسینکڑوں میٹر کی بلندی تک دھویں کے کالے بادل چھاتے ہوئے دکھائی دئیے۔اس آتش فشاں کے پھٹنے سے قریبی آبادی کے لوگوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں جس پر انہیں اپنے منہ اور ناک ڈھانپنے کر رکھنے کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔5کلو میٹر کے علاقے کو نو گو زون قرار دے دیا گیا۔اس آتش فشاں پھٹنے کے بعد راکھ اور دھواں اگلنے کے یہ مناظر کیمرے نے محفوظ کر لئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں