16

فرانس میں چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار،5افراد زخمی

فرانس(فری ہینڈ نیوز)فرانس کے کورچیویل( Courchevel ) اسکی ریزورٹ میں چھوٹا طیارہ رن پر آترتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق رن وے پر پڑی برف کی وجہ سے طیارہ لینڈنگ کے دوران توازن کھو بیٹا اور برف کے ڈھیر سے جا ٹکرایا، جس کے نتیجے میں طیارے کو نقصان پہنچا اور اْس میں سوار 5افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کوطبی امداد کیلئے فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں