38

کراچی:PSLفرنچائز کراچی کنگز کی کٹ لانچنگ کی تقریب‘فہد مصطفی کاایک صحافی سے تضحیک آمیز رویہ

کراچی(فری ہینڈ نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز کی کٹ لانچنگ کی تقریب کے دوران نجی چینل کے رپورٹر کی جانب سے سوال پوچھا گیا اس دوران رپورٹر نے فہد مصطفیٰ کو غلطی سے فواد کہہ دیا جس پر فہد مصطفیٰ نے فوری مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ فواد نہیں فہد، صحافی کی اس غلطی پر فہد نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شاید اسی وجہ سے تنخواہ نہیں مل رہی۔رپورٹر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ فہد مصطفیٰ کے بیان کے مطابق وسیم اکرم کے بعد جو بالر آیا ہے وہ محمد عامر ہے اس طرح کی بات کرنے سے قبل اگر فہد مصطفیٰ کرکٹ کے بارے میں کچھ پڑھ لیتے تو ایسا نہ کہتے۔ جس پر ایک بار پھر فہد مصطفیٰ نے آگ بگولہ ہو کر صحافی کے سوال پر مداخلت کرتے ہوئے الٹا صحافی سے پوچھا کہ کیا عامر وسیم اکرم کے بعد آنے والا بہترین بالر نہیں ہے؟اس گرما گرمی کے دوران فہد نے صحافی کا مائیک بند کرنے کا کہا جس پر صحافیوں نے فہد کے اس ناروا رویے پر احتجاج کیا۔ اس دوران فہد مصطفی نے صحافی کو بیٹا کہا تو صحافی نے انہیں مائنڈ یور لینگویج کہا۔ فہد نے کہا کہ پرائی شادی میں آکر بربادی ہی کرتے ہو جس پر صحافی نے بھی جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر تم نے شادی کی ہوتی تو کچھ پتا ہوتا۔واضح رہے کہ کراچی کنگز کی کٹ لانچنگ کی تقریب کے دوران فہد مصطفی کی بدکلامی کو لے کر سوشل میڈیا پر کافی تنقید بھی کی گئی اور کہا گیا کہ یہ آپ کا جیتو پاکستان نہیں ہے کہ سب آپ کی تعریف کریں، تقریب اور نیلام گھر میں بہت فرق ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں