14

برطانیہ میں طوفان ’ایرک‘ نے تباہی مچا دی

برطانیہ(فری ہینڈ نیوز)برطانیہ میں طوفان ’ایرک‘ نے تباہی مچا دی ، ’ایرک‘ طوفان کے دوران حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق طوفان ایرک برطانیہ کے مشرقی و مغربی شہروں سے ٹکراگیا جس کے باعث اسکاٹ لینڈ، شمالی آئرلینڈ سمیت دیگر ملکوں میں 70میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں اور طوفانی بارش نے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا یا، درخت اور پول گر گئے جبکہ مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔مقامی میڈیاکے مطابق طوفان ایرک کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی جبکہ پروازیں اور ٹرین سروس روک دی گئیں ہیں۔ رپورٹ کے مطابقبارشوں اورتیزہواوں کے باعث ویلز،جنوبی انگلینڈاورشمال مغرب میں سیلاب کاخطرہ ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کی رات اور اتوا کوتیزہواووں،بارش کاامکان ہے جبکہ جنوبی انگلینڈ میں کہیں کہیں برف باری کا امکان بھی ہے۔محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں