43

بھارت: زہریلی شراب پینے سے 90 افراد ہلاک

بھارت(فری ہینڈ نیوز)بھارت کے مختلف شہروں میں زہریلی شراب پینے کے باعث 90 افراد ہلاک ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش میں 62 جبکہ اتر کھنڈ میں 24افراد ہلاک ہوئے۔ مختلف اسپتالوں میں زیرِعلاج 22افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔دوسری جانب سماج وادی پارٹی کے صدر کاکہنا ہے کہ کرپشن کی وجہ سے بی جے پی حکومت نے زہریلی شراب کی روک تھام نہیں کی جس کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے سہارن پور میں زہریلی شراب کیدھندے میں ملوث 30افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں