20

واشنگٹن میں برف باری، سڑکیں برف سے ڈھک گئیں

واشنگٹن(فری ہینڈ نیوز)امریکا کی کئی ریاستوں میں شدید برف باری،مغربی واشنگٹن میں سڑکیں برف سے ڈھک گئیں۔امریکی شہرسیاٹل میں ریکارڈ برف باری کے بعد ہر شے برف سے ڈھک گئی، شہری برف باری دیکھ کر خوش ہوگئے۔مقامی حکام کے مطابق ایک روز میں ہونے والی برف باری کا بیس سالہ ریکارڈ برابر ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں مزید برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔چین کے مشرقی اور جنوب مغربی حصوں میں بھی برف باری کا سلسلہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں