16

بھارتی فورسز کی کارروائی میں5کشمیری شہید

سرینگر(فری ہینڈ نیوز)مقبوضہ کشمیر کے علاقے سرینگر میں بھارتی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں مزید 5 کشمیری شہید ہوگئے۔کشمیری میڈیا کے مطابق تینوں کشمیریوں کو کلگام کے علاقے میں سرچ آپریشن کے نام پرنشانہ بنایاگیا۔بھارتی فورسز کی نہتے کشمیریوں پرپیلٹ گن اورآنسوگیس کی شیلنگ جاری ہے جس کے نتیجے میں 12 کشمیری زخمی ہوگئے۔ نہتے کشمیریوں کا بھارتی بربریت کے خلاف احتجاج جاری ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق مشترکہ حریت قیادت کی کال پر مقبوضہ کشمیر میں کل مقبول بٹ کی برسی پر مکمل ہڑتال کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں