15

ہم ابھی افغانستان سے نہیں جا رہے،ترجمان امریکی فوج

افغانستان(فری ہینڈ نیوز)افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان کرنل ڈیوڈ بٹلر کا کہنا ہے کہ امریکی فوج ابھی افغانستان سے نہیں جا رہی اور نہ ہی امریکی فوج کی تعداد میں کمی کی جا رہی ہے۔افغان میڈیا سے بات کرتے ہوئے کرنل بٹلر کا کہنا تھا کہ ابھی افغانستان سے جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ہماری سپورٹ افغان سیکیورٹی فورسزکے ساتھ ہے، امریکی صدر ٹرمپ نے بھی یہی کہا ہے کہ ابھی ہم افغان سکیورٹی فورسز کی معاونت کر رہے ہیں۔امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے بھی بتایا ہے کہ سب کچھ طے ہونے تک کچھ بھی طے نہیں ہوگا، ہم یہاں ہیں اور افغان فورسز کے ساتھ روز جنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔امریکی فوج کی تعداد میں کمی کرنے کا بھی ابھی کوئی ارادہ نہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغان عوام کے ساتھ ہمارے مشترکا مفادات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں