29

ملک کو پائیدار ترقی پر ڈالنے کے لیے بنیادی اصلاحات ناگزیر ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(فری ہینڈ نیوز)ملاقات کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لوگارڈ سے ملاقات میں پاکستان کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے گہرائی میں اسٹرکچرل اصلاحات کی ضرورت پر دونوں میں مکمل ہم آہنگی پائی گئی اور یہ اقدامات پاکستانی معاشرے میں انتہائی پسماندہ گوشوں کے تحفظ کے لیے بہت ضروری ہیں۔دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور ان کی ٹیم کی عالمی مالیاتی فنڈز کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لوگارڈ سے ملاقات بہت اچھی اور مفید رہی، مجھے یہ بتاتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہماری اور آئی ایم ایف کی سوچ میں خاصی مطابقت پائی جاتی ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارا آئی ایم ایف کے ساتھ بنیادی نکات پر اتفاق رائے ہو گیا ہے، ہم عنقریب آئی ایم ایف سے مل کر ایک پروگرام مرتب کریں گے جس میں کم آدمی والے طبقات کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے اور بہت جلد ہی اس کی تکنیکی تفصیلات بھی طے ہوتی ہوئی منظر عام پر آجائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں