17

آئی ایم ایف سے آسان شرائط پر بات کرنا چاہتے ہیں ، وزیر خارجہ

دوبئی(فری ہینڈ نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے آئی ایم ایف سے ایسی شرائط پر آگے بڑھے جن سے عوام پر کوئی بوجھ نہ پڑے۔عرب امارات روانگی سے پہلے وزیر خارجہ نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورہ متحدہ عرب امارات میں ہماری آئی ایم ایف کے سربراہ کے ساتھ میٹنگ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بہت سے مسائل نے بری گورننس کی وجہ سے جنم لیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم کی کوشش ہیاداروں کی پرفارمنس بہتر بنانے کا ماڈل لا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں