54

وزیر اعظم سے آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کی ملاقات

دوبئی(فری ہینڈ نیوز)دبئی میں وزیراعظم عمران خان سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لیگارڈ نے ملاقات کی۔وزیراعظم عمران خان کی آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لیگارڈ سے ملاقات دبئی میں ہونے والی ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے موقع پر ہوئی۔ کرسٹین لیگارڈ سے ملاقات میں وزیر اعظم کے ساتھ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال اور بیل آؤٹ پیکیج پر بات چیت کی گئی۔وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ آئی ایم ایف کے پاکستان سے تعاون کو سراہتے ہیں اور حکومت پاکستان معیشت کے استحکام کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان معاشی اصلاحات کر رہی ہے اور حکومت ملک میں سماجی تحفظ کو فروغ دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں